25 جون 2012 - 19:30

پاکستان کےوزیر اعظم کے مشیر داخلہ نے پاک - افغان سرحد پردہشتگردوں کے حملے پر ناراضگی کا اظہارکیا ہے-

ابنا: پاکستان کے مشیر داخلہ رحمان ملک نے افغانستان کے وزیر داخلہ سے رابطہ کرکے دہشتگردوں کے حملے کےخلاف احتجاج کیا ہے - دیر بالا میں افغانستان سے سرحدی حملے میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز کے10 اہلکار ہلاک اور ایک لاپتہ ہوگیا - دہشتگردوں کے حملے کے بعد پاکستانی سیکورٹی فورسزنے جوابی کاروائی کر کے 15 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے - سیکورٹی اہلکار سرحد پر گشت زنی کر رہے تھے کہ دہشتگردوںنے ان پر حملہ کیا -تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 4 سیکورٹی اہلکار انکے قبضے میں ہیں - تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس حملے میں ان کا کوئی ساتھی ہلاک نہیں ہوا ہے-......./169